اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی

اقوام متحدہ نے ووٹ کی اکثریت سے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۸۱
تاریخ اشاعت: 15:09 - April 09, 2022

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ووٹ کی اکثریت سے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کی منظوری کیلئے 93 ممالک نے روس کو معطل کیے جانے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24 ممالک نے مخالفت میں اور 58 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ہیومن رائٹس کونسل سے روس کو معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دو تہائی اکثریت ووٹس کی ضرورت تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں