اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی وزارت خارجہ میں افغانستان کے ناظم الامور طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کابل میں ایرانی سفارت خانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر ہونےو الے حملوں کے متعلق تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۹۷
تاریخ اشاعت: 14:34 - April 13, 2022

ایرانی وزارت خارجہ میں افغانستان کے ناظم الامور طلبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کابل میں ایرانی سفارت خانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر ہونےو الے حملوں سے متعلق تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ایرانی سفارتخانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفارتخانوں اور قونصلخانوں کی حفاظت حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے افغانستان میں قونصلخانہ سے متعلق تمام امور کو متوقف کردیا ہے اور افغانستان کی وزارت خارجہ کے اطمینان کے بعد ہی قونصلخانوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں