بھارت میں ہندوانتہاپسند کا مساجد سے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ

بھارت میں حجاب کے بعد اب اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ہندوانتہاپسند تنظٰم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5311
تاریخ اشاعت: 16 April 2022 - 15:07 - 07July 2643

بھارت میں ہندوانتہاپسند کا مساجد سے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں حجاب کے بعد اب اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ہندوانتہاپسند تنظٰم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بال ٹھاکرے کے بھتیجے کی ہندوانتہاپسند تنظیم نے ریاست مہاراشٹرمیں مساجد میں اذان کے لئے نصب لاؤڈاسپیکرز3مئی تک ہٹانےکی دھمکی دے دی۔

انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے اگرمساجد سے لاؤڈاسپیکرنہ ہٹائے گئے تومساجد کے باہرلاؤڈاسپیکررکھ کر ہندوکے مذہبی گیت اوراشلوک بجائے جائیں گے۔

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ حجاب کے خلاف بھی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے اورباحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں جانے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں