16 October 2024

ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح فوج ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے بھر پور طاقت اور قدرت کے ساتھ آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۳۲
تاریخ اشاعت: 16:31 - April 21, 2022

ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج  ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے بھر پور طاقت اور قدرت کے ساتھ آمادہ ہے۔ انھوں نے ایران کی بری فوج کی مختلف میدانوں میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور حالیہ برسوں میں ایران کی بری فوج نے شاندار پیشرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایران کی بری فوج کی توانائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ بری فوج جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہے۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایرانی فوج ایرانی دانشوروں ، انجینئروں اور سائنسدانوں کی توانائیوں کی بدولت اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف تک پہنچنے کے لئے استقامت اور قدرت کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے اور انھیں پشیمان کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں