اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کے بارے میں روسی موقف کا خیر مقدم

یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت نے یمن کے بارے میں روس کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۵
تاریخ اشاعت: 22:59 - February 28, 2018

یمن کے بارے میں روسی موقف کا خیر مقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق روس نے پیر اور منگل کی رات یمن کے تعلق سے برطانیہ کی ایران مخالف قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 

یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یمن کے تعلق سے روس کے موقف کو ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ روس نے برطانیہ کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کر کے خطے اور عرب اقوام کے خلاف سامراجی سازش پر عمل درآمد کو روک دیا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے عوام امن پسند ہیں لیکن وہ اپنے اور ملک کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے جارحین کے مقابلے میں استقامت و پائیداری کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں