16 October 2024

ایرانی وزیر خارجہ کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی سےٹیلیفون پر گفتگو میں عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر زوردیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۶۷
تاریخ اشاعت: 23:41 - May 02, 2022

ایرانی وزیر خارجہ کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی سے ٹیلیفون پر عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات ، ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے ایرانی وزیر خارجہ  اور ایرانی عوام کو ٹیلیفون پر عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ۔ حامد کرزائی نے افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بے گناہ افراد کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ افغانستان کا مستقبل تمام افغان اقوام کے باہمی اتحاد اور یکجہتی پر مبنی ہے۔ افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل افغان عوام کے اصلی مطالبات میں شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی باہمی گفتگو میں افغانستان کے سابق صدرحامد کرزائی کو عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات ، ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں