16 October 2024

افغانستان میں قیام امن کے لیے کانفرنس

افغان صدر کا کہناہےکہ پاکستان اور طالبان کو امن کا جامع منصوبہ دیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۸
تاریخ اشاعت: 23:11 - February 28, 2018

افغانستان میں قیام امن کے لیے کانفرنسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قیام امن کے لیے منعقدہ اجلاس میں پاکستان، ہندوستان، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افغان حکام کے مطابق کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی جائےگی۔

گزشتہ روز طالبان نے ایک بار پھر امریکا سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں متعدد طالبان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں