16 October 2024
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:

انریکہ مورا تہران میں باقری کنی سے ملاقات کریں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ اور ویانا مذاکرات کے کوارڈینیٹر تہران میں اعلی ایرانی مذاکراتکار سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۹۷
تاریخ اشاعت: 14:02 - May 09, 2022

انریکہ مورا تہران میں باقری کنی سے ملاقات کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ اور ویانا مذاکرات کے کوارڈینیٹر"انریکہ مورا تہران میں اعلی ایرانی مذاکرات کار 'علی باقری کنی سے ملاقات کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ تہران میں ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا واضح ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کے بعد [دورہ] کے نتائج کا اعلان بہتر طور پر کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں مورا کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے بدستور صحیح راستے میں مذاکرات کو جاری رکھا ہےاور امریکی کانگریس کی مخالف سفارتی کوششوں کے باوجود ایراناور 4+1 سفارت کاری اور ایک اچھے اور قابل اعتماد معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت مورا کی واحد ملاقات باقری کنی سے ہے۔ مورا نے ایران کے حکام سے ملاقات کی درخواستیں کی ہیں۔ ان کی آمد کے بعد ملاقاتوں کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

انہوں نے قطری امیر کے دورہ تہران کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دورہ عنقریب ہوگا اور فریقین دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سفر کے بعد ہمارے ملک کے صدر خلیج فارس کے ایک ملک کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایران سعودی عرب تعلقات میں کوئی نئی پیشرفت نہیں ہوئی اور نئے واقعات کی اطلاع دی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال حج ادا کیا جائے گا اور یہ فطری بات ہے کہ ہمارا ایک فرض مقدس مقامات کی حرمت کا تحفظ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں