مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا نے یونہاپ نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات سے دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ امریکا سے مطالبہ کیا کہ شمالی کوریا سے اپنے مطالبات اور اس ملک پر دباؤکم کر دے تاکہ مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں۔
جنوبی کوریا کی خارجہ نے کہا کہ دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی کی کمی اور ان کے روابط میں بہتری سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
پیغام کا اختتام/