16 October 2024
امیر عبداللہیان:

ایران ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے یونانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۱۹
تاریخ اشاعت: 0:54 - May 16, 2022

ایران ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلئے پختہ عزم رکھتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز ہفتے کو "نیکولاس دندیاس" سے ٹیلی فونک رابطے کرکے ان سے باہمی دلچسبی امور سمیت پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر ایران اور یونان کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے بعض ثالثی فریقین کیجانب سے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات میں خلل ڈالنے پر تبصرہ کیا اور باہمی تعلقات کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیا۔

امیر عبداللہیان نے پابندیوں کی منسوخی سے متعلق ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

در این اثنا یونانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے ایران اور یونان کے اعلی حکام کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زوردیا۔

نیز دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایتھنز اور تہران کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور بین الاقوامی فورمز میں تعاون کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں