اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان: بلوچستان میں تشدد کے واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے عالمی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۳
تاریخ اشاعت: 9:16 - March 01, 2018

پاکستان: بلوچستان میں تشدد کے واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی اسکواڈ کے ہمراہ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں آفس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کے اسکواڈ میں شامل دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف ردالفساد فوجی آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ہلاک و گرفتار اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں