16 October 2024

شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں سپرد خاک کردیا گیا

تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں سپردخاک کردیا گیا شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۶۲
تاریخ اشاعت: 19:49 - May 24, 2022

شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں سپرد خاک کردیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح تہران کے امام حسین (ع) اسکوائر سے شہداء اسکوائر تک شہید صیاد خدائي کی تشییع جنازہ کا اہتمام کیا گیا ، جس ميں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تہران کے عارضی امام جمعہ اور امر بالمعروف ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم صدیقی نے نماز جنازہ پڑھائی اور اس کے بعد شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے محافظ شہید ہادی طارمی کی قبرکے قریب سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید صیاد خدائی نے حرم ہائے اہلبیت (ع) کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، وہ قدس فورس کے کرنل کے عہدے پر فائز تھے دو روز قبل شہد حسن صیاد خدائی کو امریکی اور اسرائيلی ایجنٹوں نے تہران میں ان کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں