مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عوامی مزاحمت رقہ کے نام سے قائم ہونے والے اس گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں وہ شہر رقہ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں شام کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکیوں کے مقابلے کے لیے اس گروپ میں شامل ہوجائیں اور پوری قوت کے ساتھ ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔
قابل ذکر ہے کہ روسی ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے شام میں کردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں بیس فوجی اڈے قائم کر لیے ہیں۔
پیغام کا اختتام/