16 October 2024
اولیانوف:

بورڈ آف گورنرز میں قرارداد کا مسودہ ایران اور IAEA کے پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنےمیں رکاوٹ ہے

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز میں قرارداد کا مسودہ ایران اور IAEA کے پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ کا باعث ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۰۵
تاریخ اشاعت: 15:58 - June 02, 2022

بورڈ آف گورنرز میں قرارداد کا مسودہ ایران اور IAEA کے پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنےمیں رکاوٹ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میخائل اولیانوف نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مغرب کی جانب سے ایران کے خلاف ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کے اقدام کو تہران اور بورڈ آف گورنرز کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ کے طور پر قرار دیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں دو سوال ہیں:  پہلا: کیا اس طرح کی قرارداد تہران اور IAEA کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھنے میں مدد دے گی، اور دوسرا، کیا یہ قرارداد جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں مدد دے گی؟ مجھے اس بارے میں شک ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بدھ کی رات ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیلی حکومت نے جوہری معاہدے کے نمبر ایک دشمن کے طور پر، این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں جوہری ہتھیاروں کا واحد حامل ملک ہے۔ ہم اس بات کوجانتے ہیں۔ دنیا بھی جانتی ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تین یورپی ممالک اور امریکہ جان بوجھ کر نیند سے بیدار ہو‏ئیں یا سفارت کاری کے آپشن کو اپنائیں یا اس کے مخالف کوئی اقدام اٹھائیں۔ ہم دونوں کے لیے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں