مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایران اور بهارت دونں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط مستحکم بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔ انھوں نے بهارتی وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے ساتھ مذاکرات پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام باہمی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہلی اور تہران دونوں نے ادیان الہی کے احترام کو ضروری اور تفرقہ آمیز بیانات سے دور رہنے پر تاکید کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہن ے کہا کہ ایران بهارتی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور اسلامی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستانی حکام بھی اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف ہیں۔