اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان کے جنوب مشرق میں شدید زلزلہ سے 280 افراد جاں بحق اور 500 زخمی

افغانستان کے جنوب مشرق میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 280 افراد جاں بحق اور 500 زخمی ہوگئے ہیں۔زلزلہ کی شدت 1۔6 بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۸۳
تاریخ اشاعت: 14:09 - June 22, 2022

افغانستان کے جنوب مشرق میں شدید زلزلہ سے 280 افراد جاں بحق اور 500 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرق میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ زلزلہ کی شدت 1۔6 بتائی جاتی ہے۔افغانتسان کے اعلی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 280 افراد جان بحق اور 500 زخمی ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا، خبر رساں ادارے روئٹرز نے افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں آج صبح آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 130 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  آج صبح جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ایک زور دار زلزلہ آیا۔ زلزلے کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 50 افراد جان بحق اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید زلزلہ آیا ہے ۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شددی زلزلہ کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں