16 October 2024

پاکستان کے وزیر اعظم کی نیب کی عدالت پر کڑی نکتہ چینی

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاسی جماعتیں توڑنے کے لے بنایا گیا ڈریکونین قانون ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۲
تاریخ اشاعت: 17:32 - March 02, 2018

پاکستان کے وزیر اعظم کی نیب کی عدالت پر کڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے مقدمات میں انصاف کی توقع نہیں، ادارے حدود سے تجاوز کریں تو معاملات نہیں چل سکیں گے، احد چیمہ کے ساتھ جو ہوا اس کے بعد کوئی کام کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب قانون سازی سے قبل عدالت سے اجازت لینی پڑے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسے میں نیب کے مقدمات میں انصاف نہ ملنے کی بات کی ہے کہ جب نیب میں اس ملک کے سابق اور بر کنار ہونے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر پر نیب عدالت میں مقدمات دائر ہیں اور سپریم کورٹ نے نیب سے کہا ہے کہ 6 ماہ کے اندر اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے۔

نواز شریف پر مالی کرپشن کے الزامات ہیں اور آج جمعے کے روز وہ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں