16 October 2024
علامہ ساجد علی نقوی:

چھ جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقوق کی پاسداری کا دن ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا“۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۳۲
تاریخ اشاعت: 18:37 - July 05, 2022

چھ جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقوق کی پاسداری کا دن ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا“۔ پاکستان کے معاشرتی ماحول میں جب بھی معاشرت سے جڑے نعروں کو سیاسی رنگ دیا گیا تو عوام میںتشویش پیدا ہوئی خصوصاً ضیاالحق کے دورحکمرانی میں جب اسلامائزیشن کانعرہ لگاتوہرطبقہ فکرمیں یہ تشویش پیدا ہوئی کہ کسی خاص برانڈ کا اسلام نافذ نہ ہو جائے، اسی تشویش کو چھ جولائی 1980ءکے پروقار، مہذب و قانونی احتجاج نے جہت اور راستہ دیا جس کی دعوت واہتمام کی ذمہ داری ہمارے ساتھ علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ہمراہ ہم نے نبھائی ،ہماری پشتی بانی علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم اور قیادت علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم نے کی او ر علماء، عمائدین اور عوام نے بھر پور شرکت کی یہ اسی احتجاج کا تسلسل تھا جو 12-13 اپریل 1979ءکا عوامی پرامن اجتماع تھا ، اس احتجاج کے مہتممین ،سرپرست اور قیادت مستقل اہمیت کی حامل بڑی شخصیات تھیں البتہ بیمار ذہنیت اسے مختلف حوالوں کےساتھ تراشتی رہی حالانکہ اِن بلند پایہ شخصیات کی زیرسرپرستی اِس خالصتاً عوامی تحریک ایک مستقل اور آزاد تحریک تھی ۔یہ احتجاج عوام کی اس تشویش کو راستہ دینے کی کوشش تھی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ حکمرانوں کو بھی باور کرانا تھا کہ مسلم سکالرز، محققین، مجتہدین اورفقہاکی علمی و تحقیقی کاوشوں سے استفادہ کرکے اور جدید دور کے تقاضوں پر تطبیق کرکے ایسا عادلانہ نظام نافذ کیا جائے جو دنیا کےلئے ایک نمونہ قرار پائے اور جو انتہا پسندی، فرقہ واریت، تعصب اورمسلکیت سے بالاترہو۔اس کنونشن کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل پائی جس میں علامہ سید گلاب علی شاہ مرحوم، علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم ،کرنل ریٹائرڈ سید فدا حسین مرحوم اورسیدشبیرحسین ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ جنرل ضیاءالحق مرحوم سے ملاقات میں ایک معاہدہ طے پایا جس کے نتیجے میںستمبر1980ءکو آئین کی دفعہ 227 میں آئینی ترمیم کے ذریعے ایک توجیہ کا اضافہ کیاگیا اور اس کے نتیجے میں زکوٰة آرڈیننس جاری ہوا۔معاہدے پر مکمل عمل درآمدہوناباقی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ 6 جولائی کادن عادلانہ نظام کے قیام اور عوام کے اُن جائز حقوق کے حصول کا دن ہے جو آئین نے تمام مکاتب فکر کو دئیے ہیں۔ یہ دن وحدت امّہ کے لیے سنگ میل ہے اور اس دن تمام مسالک اور مکاتب کے درمیان ایک دوسرے کے عقائد ونظریات اور رسوم و عبادات کے احترام کا دائرہ کار واضح اور مشخص کیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہاکہ افسوس آج تک ملک کے تمام مکاتب فکر و مختلف نکتہ نظر رکھنے والوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جارہا اور پرامن صدائے احتجاج کو بھی روکنے کےلئے ظالمانہ انداز اختیار کئے جاتے ہیں۔ آج کا دن یوم تجدید ِعہد ہے کہ عوا م کے ساتھ معاشرے کے سنجیدہ طبقات ایک بار پھر نئے حوصلے اور نئے جذبے کے ساتھ اپنے حقوق کی جد وجہدتیز کریں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کیلئے اسلامی ، فلاحی ، جمہوری ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں