مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کی فضائی افواج کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ غزہ ڈرون ہماری فضائیہ کے ہزاروں منصوبوں میں سے ایک ہے جبکہ آپ اس میدان میں دشمن کے تجزیات دیکھیں اور ان کے بیانات کو ملاحظہ کریں، کہ امریکی ڈرون ٹکنالوجی کے چھوٹے سے شعبے کے متعلق کہتے ہیں کہ اس شعبے میں ۸۰ سال کے بعد ان کی فضائی برتری کو ختم کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے بقول فضائیہ کا شعبہ اور ڈرون اور میزائل طاقت جوہری معاملے سے بھی زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ البتہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دفاعی نظام میں بھی یہی سلسلہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم سے ہم تمام شعبوں میں طاقتور ہوچکے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ جو دشمن اس صلاحیت کا اقرار کر رہا ہے مسئلے کی گہرائی کو سمجھیں اور الحمد للہ آج ہمارے ملک، مسلح افواج اور سپاہ نے قابل قدر مقام اور حقیقی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ دشمن بھی اعتراف کررہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ذلت آمیز شکست کھا چکی ہے اور مفلوج کنندہ پابندیاں بھی ناکام ہوچکی ہیں اور یہ مشکلات جو امریکہ کے دامنگیر ہیں، ایران کی وجہ سے ہیں۔
خطے کے بعض ممالک کا صہیونی رجیم کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے جنرل حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ کچھ ملک صہیونی رجیم کی پناہ میں جا رہے ہیں جبکہ یہ رجیم کینسر کا ایک غدہ ہے اور یہ لوگ ارادی یا غیر ارادی طور پر کینسر کے غدے کو اپنے ملک میں منتقل کر رہے ہیں۔ اگر انہوں نے پرہیز نہ کی تو صہیونی رجیم ان کی کوئی مدد نہیں کرے گی بلکہ یہ کینسر کا غدہ ان کے لئے بھی وبال جان بن جائے گا اور جلد یا بدیر یہ بنیادی مشکلات کا شکار ہوجائیں گے، تاہم ہم مطلق خاموشی کے ساتھ اس عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے ڈرون طاقت میں اضافے کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے متعلق کہا کہ ڈرون طاقت ایک نئی اور نوزائیدہ طاقت ہے اور اس کی مختلف شاخیں ہیں اور اس کے بہت سے شعبے ایرانی ایجاد ہیں۔
سپاہ پاسدارن کی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ڈرون بیسڈ دفاعی میزائل ایرانی ایجاد ہیں اور اس طرح کی چیزیں بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں کہنا پڑے گا کہ چاہے دفاعی شعبے میں میزائلوں کی ایکوریسی اور صحیح نشانے پر بیٹھنا ہو یا ہماری ریڈار اور ڈرون کے شعبے میں کامیابیاں ہوں سب کچھ رہبر معظم انقلاب کی ہدایات اور تدابیر کے مکمل طور پر عملی بنانے کے مرہون منت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج دشمن اس طاقت سے پریشان ہیں اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، ایران کو محدود کرنے کے لئے کوئی قانون پاس کرنے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، یہ سب کچھ ان تدابیر کو عملی بنانے کا نتیجہ ہے اور الحمد للہ آج ہم دوسروں سے کئی درجہ اوپر طاقت کے مالک ہیں۔
سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے سیٹلائیٹ نور کی صورتحال کے بارے میں بھی بتایا کہ جو ۵۰۰ کلومیٹر سے زائد کی بلندی پر موجود ہے اور اعلان کیا کہ رواں سال نیا خلائی سیٹلائٹ راکٹ قائم بھی خلا میں بھیجیں گے۔