اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے -
خبر کا کوڈ: ۵۷۴
تاریخ اشاعت: 21:53 - March 02, 2018

ہندوستان میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او نے اعلان کیا ہے کہ ناگ نامی اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کئے جانے کے بعد اس کو ہندوستان کی مسلح افواج کے حوالے کئے جانے کی تیاری کی جارہی ہے-

ہندوستان کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا یہ میزائل مختلف فاصلوں سے مختلف متحرک اہداف کو کسی آپریٹر کے بغیر ایک ساتھ نشانہ بناسکتا ہے -

ہندوستان کے دفاعی ادارے  ڈی آر ڈی او نے اعلان کیا ہے ناگ نامی اس اینٹی ٹینگ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ ہوجانے کے بعد ہندوستان نے متحرک اہداف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل کی ٹیکنالوجی پوری طرح سے حاصل کرلی ہے -

واضح رہے کہ ہندوستان نےگذشتہ اسرائیل کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اسپایک کا سودا منسوخ کردیا تھا -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں