مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیاہےکہ کابل کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مردہ باد امریکہ اور مردہ باد غاصب کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو پاؤں تلے روندا اور پھر اسے آگ لگا دی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان حقیقت سے عاری ہے اور ان کا القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری کو نشانہ بنانے سے متعلق بیان ایک دعوے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور اب تک امریکہ نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔