ڈیفپریس نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حملہ بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔ ہم دشمن کے حساس اور مرکزی مقامات پر حملہ کریں گے۔
یحیی سریع نے کہا کہ ہم اپنے بیان پر قائم ہیں کہ تل ابیب اب ناامن ہوچکا ہے۔ غزہ کے فسلطینی بھائیوں کی حمایت میں ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے طویل جنگ کے لئے ضروری ہتھیار اور وسائل جمع کئے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ روز یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں تیل کے کنوؤں میں آگ لگی تھی۔
اس سے پہلے یمنی فوج نے تل ابیب پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ایک ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے تھے۔