مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فاروق ستارنے کہا کہ تنظیم میں بحران اوراختلاف تھا لیکن اختلاف کے باوجود آپس میں رابطے رہے، کل ہم نے طے کیا کہ ووٹ بینک کومایوس نہیں کریں گے، جہاں بھی اختلاف تھا ہم نے اسے حل کرلیا ہے، بہادرآباد کے ساتھ اب تنظیمی مسئلہ ہے، وہ بھی جلد حل کرلیں گے، ایم کیو ایم کو آئندہ عام انتخابات پہلے سے زیادہ مضبوط کریں گے۔
فاروق ستارکا کہنا تھا کہ بااختیار اوربے اختیار سربراہ میں فرق ہونا چاہیے، تنظیم کو چلانے اور رابطہ کمیٹی کے حوالے سے اختلافات ہیں، 5 مارچ کو بہادر آباد والوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی۔ ہم بہادرآباد سے اچھے ماحول میں بیٹھ کربات کرتے ہیں، اصل بیماری کا علاج بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ارکان اسمبلی کی آزمائش ہے کیونکہ ملک میں وڈیروں اورجاگیرداروں کی سیاست ہے، انتخابات میں پیسوں کی ریل پیل ہے، امید ہے کہ پیسوں کی ریل پیل متحدہ کےایم پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی۔
پیغام کا اختتام/