مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نئی سازشوں کے بارے میں آگاہ، ہوشیار اور بیدار ہیں۔
جنرل سلامی نے سمنان میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں ہر لحظہ دشمنوں کی نئی سازش کا منتظر رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی جانب سے ظلم ، ناانصافی ، قوموں کے خلاف سازشوں اور انسانی کرامتوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایرانی قوم نے کبھی ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے اوردشمنوں کی حالیہ سازش کو بھی ایرانی قوم نے بڑی ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب، ایران اور ایرانی قوم کے لئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کا ایرانی قوم ہر قیمت پر تحفظ اور دفاع کرےگی۔
پیغام کا اختتام/