16 October 2024

مذاکرات سے متلق افغان تجویز کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدم

حکومت پاکستان نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کی مذاکرات کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۹۰
تاریخ اشاعت: 17:14 - March 03, 2018

مذاکرات سے متلق افغان تجویز کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات اور دوبارہ سیاسی مذاکرات کی تجویز کے بارے میں افغان صدر محمد شرف غنی کا پیغام پیش کیا۔ انھوں نے اس سلسلے میں امید کا بھی اظہار کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے مذاکرات کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سلامتی پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے اور اسلام آباد نے افغانستان میں قیام امن کے لئے علاقائی و عالمی سطح پر کافی کوششیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر نے کابل کی امن کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ماضی کی باتوں کو فراموش کر کے پاکستان کے ساتھ سیاسی مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کی خواہاں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں