16 October 2024

ایران کی اقتصادی ترقی پر ایران کی تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سن دوہزار سولہ میں اقتصادی شرح نمو میں ایران کی پہلی پوزیشن کو ایرانی عوام کی استقامت کا نتیجہ قراردیا۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۴
تاریخ اشاعت: 21:07 - March 04, 2018

ایران کی اقتصادی ترقی پر ایران کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں بے پناہ توانائیاں اور صلاحیتیں پائی جاتی ہیں کہا دوہزار سولہ میں ایران نے اقتصادی شرح نمو میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی شر ح نمو میں حاصل ہونے والی یہ شاندار کامیابی ایرانی عوام کی استقامت، تیل کی برآمدات میں اضافے، سفارتی سرگرمیوں اور ایرانی صنعتکاروں کی محنت اور فعالیت کا نتیجہ تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران میں ایران کے سینٹرل بینک کی جنرل کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ایران کے تیل کی برآمدات گذشتہ چار برسوں میں پانچ لاکھ بیرل روزانہ سے بڑھ کر بیس لاکھ بیرل سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کےساتھ ایران کے بینکنگ کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور حکومت اس راستے کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے بینک ایرانی بینکوں پر اس لئے اعتماد کررہے ہیں کہ ایران کے اندر سرمایہ کاری بہترین مواقع ہیں اور ایران کے بینکاری نظام میں شفافیت پائی جاتی ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ چھبیس برسوں میں ایران میں افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ میں پہنچ گئی ہے اور ایران کے سینٹرل بینک کو چاہئے کہ وہ اس سطح کو برقرار رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح پر قابو پانے میں ایرانی عوام نے زبردست رول اداکیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں