مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کی مدت میں توسیع ایک غیر قانونی اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا دھواں پوری دنیا کے لوگوں کی آنکھوں میں جائےگا اور سبھی متاثر ہوں گے۔ کریملن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو ہرگز اس سلسلے میں پہل نہیں کرے گا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ان پابندیوں سے نہ فقط دونوں ملکوں کے عوام کو نقصان پہنچے گا بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔
وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے داخلی امور میں روس کی مداخلت کے اپنے دعوے کی تکرار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چھ مارچ، سولہ مارچ، بیس مارچ اور انیس دسمبر دوہزار چودہ کو ماسکو کے خلاف عائد کی گئیں پابندیوں کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی جارہی ہے۔
امریکا نے دوہزار چودہ میں یوکرین کے مشرقی علاقوں میں حکومت کے مخالفین کی روس کی جانب سے حمایت کا الزام عائد کر کے ماسکو کے خلاف اقتصادی اور مالی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
دوہزار چودہ میں جزیرہ نمائے کریمہ کی یوکرین سے علیحدگی اور روس میں الحاق کے بعد روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا تھا۔
پیغام کا اختتام/