اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حکومت بحرین کے دعوے مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران نے حکومت بحرین کی جانب سے تہران کے خلاف بے بنیاد اور فرسودہ دعووں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۶
تاریخ اشاعت: 23:19 - March 04, 2018

حکومت بحرین کے دعوے مستردمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام تراشی سے حکومت بحرین اپنی اندرونی مشکلات کو حل نہیں کرسکتی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر حکومت بحرین کو نصیحت کی کہ وہ عوام کے خلاف طاقت کا استعمال اور اس میں شدت پیدا کرنے کے بجائے عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت کا راستہ اپنائے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز دعوی کیا تھا کہ ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے ایک سو سولہ افراد میں سے زیادہ تر کو ایران، حزب اللہ اور عراق کے مزاحمتی گروہوں نے تربیت فراہم کی ہے۔

بحرین کے سابق رکن پارلیمنٹ علی الاسود نے بھی حکومت بحرین کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں جاری پرامن عوامی جدوجہد کو مکمل طور پر کچل دینے کا جواز پیدا کرنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں