مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں صرف کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے باوجود حکومت تکفیری دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے خلاف کسی بھی قسم کی سنجیدہ کارروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سے آئے دن شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
کل کوئٹہ کے علی بھائی روڈ پرتکفیری دہشتگردوں نے ایک دکان پرفائرنگ کر کے 22 سالہ نیازعلی کو جواپنی دکان پر کام میں مصروف تھا شہید کر دیا۔ تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک بار پھر تیز ہوگئے ہیں، لیکن شیعہ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ رمضان مینگل آزاد ہے۔
پیغام کا اختتام/