16 October 2024

شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور جعفریہ الائنس نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تکفیری دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ: ۶۲۸
تاریخ اشاعت: 11:09 - March 05, 2018

شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں صرف کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے باوجود حکومت تکفیری دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے خلاف کسی بھی قسم کی سنجیدہ کارروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سے آئے دن شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

کل کوئٹہ کے علی بھائی روڈ پرتکفیری دہشتگردوں نے ایک دکان پرفائرنگ کر کے 22 سالہ نیازعلی کو جواپنی دکان پر کام میں مصروف تھا شہید کر دیا۔ تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک بار پھر تیز ہوگئے ہیں، لیکن شیعہ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ رمضان مینگل آزاد ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں