16 October 2024

وائٹ ہاؤس کے باہر صیہونیت مخالف مظاہرہ

وائٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی حمایت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۳۵
تاریخ اشاعت: 23:36 - March 05, 2018

وائٹ ہاؤس کے باہر صیہونیت مخالف مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق صیہونی لابی آیپک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی اور عرب تنظیموں کی دعوت پر وائٹ ہاؤس کے باہر صیہونیت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کی مذمت کی گئی-

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ بہت سے امریکی شہریوں اور امریکا میں مقیم عرب نژاد باشندوں نے اسرائیل کے لئے امریکا کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-

مظاہرے کے شرکا نے ٹرمپ کے ذریعے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ متفقہ طور پر ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں-

مظاہرے کے شرکا نے صیہونی حکومت کے لئے امریکی کانگریس کی حمایت کی بھی مذمت کی اور فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا-

صہیونی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ اس سال آیپک کے سالانہ اجلاس میں اپنے لئے ٹرمپ اور کانگریس کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرے لیکن اس تازہ مظاہرے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی رائے عامہ چاہتی ہے کہ امریکہ میں صیہونی لابی کا اثر و رسوخ کم ہو اور فلسطین کی حمایت کی جائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں