مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی اوجیہ کمپنی سے باہر نکالے جانے والے پاکستان کے ان محنت کشوں نے اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے آل سعود کی خاندانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس کمپنی سے مطالبہ کیاکہ وہ ان کی بقایا تنخواہیں ادا کرے۔
سعودی عرب کی یہ کمپنی لبنان کے وزیر اعظم سعد حریر سے متعلق ہے۔ پاکستانی محنت کشوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
پاکستانی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ سعودی عرب سے ان کے نکالے جانے اور ان کی تنخواہیں نہ دئے جانے کا باعث بنا ہے سعودی کمپنی اوجیہ سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔
پیغام کا اختتام/