اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کا دفاعی بجٹ کے لئے175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان

چین نے آئندہ سال کے لئے دفاعی بجٹ کی مد میں 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۴۴
تاریخ اشاعت: 13:09 - March 06, 2018

چین کا دفاعی بجٹ کے لئے175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق چین نے آئندہ سال کے لئے دفاعی بجٹ کی مد میں 175 ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے آئندہ سال کے لئے اپنے دفاعی بجٹ کی مد میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 10 کھرب یوان (175 ارب ڈالر) کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیجنگ میں ہونے والے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم لی نے دفاعی بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کو ‘پتھر کی مانند مضبوط ہونا چاہیے۔حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں حکومت کے تین اہم اہداف ہیں۔

جن میں چین کے لیے مالیاتی خطرہ کو کم کرنا، آلودگی کو لگام دینا اور بڑھتی ہوئی غربت کو کم کرنا شامل ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا ہے جو 2017 کی اقتصادی شرح نمو کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں