اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران کے اطراف میں گرین بیلٹ کا افتتاح

یوم درخت کاری اور قدرتی ذخائر کے موقع تہران کے اطراف میں گرین بیلٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۵۸
تاریخ اشاعت: 21:45 - March 06, 2018

تہران کے اطراف میں گرین بیلٹ کا افتتاحمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہزار دو سو ہیکٹر پر پھیلے ہوئے اس گرین بیلٹ کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران درخت لگا کر کیا۔

مذکورہ گرین بیلٹ کے افتتاح کے بعد تہران کے اطراف میں قائم گرین بیلٹ کا رقبہ چالیس ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم درخت کاری کی اہمیت کو محسوس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ درخت کاری کا معاشرے کی صحت و سلامتی کے ساتھ براہ راست تعلق ہے لہذا پوری قوم کو درخت کاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے درخت کاری اور قدرتی جنگلات کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی صحت و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ماحولیات کا تحفظ ضروری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں