اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی دفاعی طاقت کسی کے خلاف نہیں، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایر ان کی دفاعی طاقت کو جارحیت کی روک تھام، خطے کے امن و استحکام اور سلامتی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی ایران کے ہتھیاروں، میزائلوں یا دفاعی طاقت میں اضافے سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۵
تاریخ اشاعت: 23:52 - March 08, 2018

ایران کی دفاعی طاقت کسی کے خلاف نہیں، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی، ثقافتی، سیاسی، سماجی  اور خاص سے طور سے فوجی اور دفاعی طاقت دوسرے کے خلاف نہیں ہے۔  

صدر مملکت نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ایران کسی ملک پر حملے کے لیے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ نہیں کر رہا بلکہ ایران کی دفاعی طاقت ملکی دفاع اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے خطے کے بعض ملکوں کی جانب سے ایرانو فوبیا پھیلانے کی اشتعال انگیز کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، دنیا میں عزت و سربلندی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور وہ کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

صدر ایران نے واضح کیا کہ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ ایران کے عوام نے کبھی کسی قوم پر ظلم نہیں کیا، کسی ملک پر غاصبانہ قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی ہمسایہ ملک پر بمباری کی بلکہ وہ آج لاکھوں غیر ملکی پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کسی لیے خطرہ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کا ضامن ہے اور اپنے حقوق کا بخوبی دفاع کرنا جانتا ہے۔

صدر مملکت نے خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ستر سال سے خطے کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں جھونکنے والوں نیز صبر و شتیلا میں بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران کو خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کریں۔

صدر ایران نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کے ایام میلاد، یوم خواتین، یوم مادر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پوری دنیا کی خواتین کے لیے نمونہ عمل ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں