16 October 2024

غوطہ شرقی میں انسانی المیے کی روک تھام کی ضرورت پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے شام کے شہر غوطہ شرقی میں انسانی المیے کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۷
تاریخ اشاعت: 11:20 - March 09, 2018

غوطہ شرقی میں انسانی المیے کی روک تھام کی ضرورت پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھاکہ شامی عوام اور خاص طور سے غوطہ شرقی میں عام شہریوں کو بچانے کے حوالے سے ایران اور ترکی پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

صدر نے کہا کہ دو ہمسایہ اور مسلمان ملکوں کی حثیت سے ایران اور ترکی کو چاہیے کہ وہ شام میں جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

صدر حسن روحانی نے غوطہ شرقی سے دہشت گردوں کے راکٹ حملے بند اور شام کے دارالحکومت کی سلامتی کی ضمانت فراہم کیے جانے کے ساتھ ساتھ علاقے سے عام شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راہداری کے قیام کو ضروری قرار دیا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے غوطہ شرقی سے دہشت گردوں کے انخلا کی روسی تجویز کو خطے میں قیام امن کی جانب ایک قدم قرار دیتے ہوئے ترکی پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ سے کام لے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اس موقع پر کہا کہ غوطہ شرقی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور ترکی  غوطہ شرقی میں قیام امن کے لیے ایک دوسرے ساتھ ملک کر کام کریں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں