اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی ولیعہد کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سعودی عرب کے ولیعہد کے دورہ برطانیہ کے خلاف جہاں احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے وہیں برطانیہ نے ایک بار پھر یمن پر سعودی جارحیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۷۸
تاریخ اشاعت: 16:58 - March 09, 2018

سعودی ولیعہد کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق  اور سماجی تنظیموں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دورہ لندن کی مذمت کی ۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد امریکی اسرائیلی شیطانی محور کا حصہ بن گئے ہیں وہ مصر کے بعد لندن پہنچے ہیں جہاں انسانی حقوق  اور سماجی تنظیموں نے محمد بن سلمان کے دورہ لندن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یمنی بچوں کا قاتل قراردیا ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے برطانیہ کی ملکہ اور برطانوی وزیراعظم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

برطانوی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی ایک بار پھرحمایت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو برطانیہ کا دوست ملک قراردیا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں