مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق تجارتی پالیسیوں سے امریکا کو سخت نقصان پہنچ رہا تھا تاہم انھوں نے کہا کہ امریکا کے اتحادی ممالک اس درآمدی ڈیوٹی سے استثنیٰ کے لیے مذاکرات کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نافٹا تجارتی معاہدے سے امریکا کو نقصان پہنچا ہے اور اب وقت آگیا ہے اس پر دوبارہ مذاکرات کیے جائیں۔
دوسری جانب جاپان نے امریکی فیصلے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتائج نقصان دہ ہوں گے اور امریکا اور جاپان کے معاشی تعلقات کو دھچکا لگے گا۔
ادھر برطانیہ کے وزیر تجارت لائم فوکس نے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تجارتی تنازعات کو حل کرنے کا یہ طریقہ غلط ہے۔
فرانس کے وزیر معاشیات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ افسوس ناک ہے کیونکہ تجارتی جنگ میں ہار کے سوا کچھ نہیں۔ اس فیصلے کے حوالے سے وہ اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد مناسب ردعمل دے گا۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی امریکی ڈیوٹی سے یورپی یونین کو استثنیٰ دیا جانا چاہیے۔
پیغام کا اختتام/