اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: ممبئی میں ہزاروں کسانوں کا مظاہرہ

ہندوستان دسیوں ہزار کسانوں نے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں زرغی پیداوار کی قیمتوں میں کمی اور زرعی اراضی کی مالکیت کے حق سے محروم ہونے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۷۲۷
تاریخ اشاعت: 23:30 - March 13, 2018

ہندوستان: ممبئی میں ہزاروں کسانوں کا مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرنے والے یہ کسان چھے دن میں ڈیڑھ سو کلو میٹر کا پیدل مارچ کر کے ناسک سے ممبئی پہنـچے تھی جنھوں نے ممبئی پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تقریبا تیس ہزار کسانوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے جنھوں نے زرعی پیداوار کی قیمتوں میں کمی اور زرعی زمینوں کی مالکیت کے حق سے محروم ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ان کسانوں نے ریاست مہاراشٹرا کی حکومت سے قرض معافی کا بھی مطالبہ کیا۔

گذشتہ سال ریاستی حکومت نے کسانوں کے چار ارب سات سو پچاس ملین ڈالر مالیت کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہندوستان میں چھبّیس کروڑ کسان ہیں جو کھیتی باڑی کرتے ہیں اور مہاراشٹر کسانوں کی بڑی آبادی کی حامل ایک ریاست ہے۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار سترہ میں ہندوستان میں ڈھائی ہزار سے زائد کسانوں نے قرضوں کے بوجھ سمیت مختلف مسائل و مشکلات سے عاجز آگر خودکشی کر لی تھی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں