اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خود کش حملے حرام ہیں، پاکستانی علما کا فتوی

پاکستان میں سبھی مسالک سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سو سے زائد علمائے دین نے متفقہ طور پر پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۳
تاریخ اشاعت: 20:12 - January 15, 2018

خود کش حملے حرام ہیں، پاکستانی علما کا فتویمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خود کش حملوں کے خلاف اٹھارہ سو انتیس علمائے کرام کے فتوے میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملے کرنے اور اس طرح کے حملے کرانے والے اسلام کی رو سے باغی اور سرکش ہیں-

ان علما کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے- علما کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنا فساد فی الارض ہے-

علمائے کرام کے فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر حکومت کے خلاف مسلح تصادم حرام ہے- فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور تخریبی کارروائی کا فائدہ, اسلام دشمن طاقتوں کو پہنچ رہا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں