16 October 2024

وائٹ ہاوس میں بحران، امریکی وزیر خارجہ برطرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۷۴۸
تاریخ اشاعت: 23:40 - March 14, 2018

وائٹ ہاوس میں بحران، امریکی وزیر خارجہ برطرفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقروزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ ریکس ٹلرسن کی جگہ نئے وزیر خارجہ کے لیے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا نام پیش کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اس عہدے پر بہتر کام کر سکتے ہیں۔
ریکس ٹلرسن کو ایسے وقت میں برطرف کیا گیا ہے جب انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنا پہلا دورہ افریقہ بھی ادھورا چھوڑ دیا ہے۔

صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان اختلافات کی خبریں متعدد بار مقامی اور عالمی میڈیا میں شائع ہو چکی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ قطر اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بیس جولائی کو پینٹاگون میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق کہا تھا اور مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں