16 October 2024

پاکستان: شہباز شریف بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب

پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کو پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۷۵۷
تاریخ اشاعت: 0:24 - March 15, 2018

پاکستان: شہباز شریف بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے منگل کی صبح نو سے گیارہ بجے تک، وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
بعدازاں پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے ضابطے کی کاروائی مکمل کرکے شہباز شریف کے صدر منتخب ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کو محض نمائشی تصور کیا جاتا ہے۔کیونکہ پارٹی عہدیداروں کی ترقی کا کوئی باقائدہ نظام موجود نہیں ہے اور عام طور پر روائتی قائدین ہی پارٹی کو تاحیات چلاتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس اٹھائیس جولائی کو شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد پارٹی میں صدارت کا بحران بھی پیدا ہو گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں