مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل کے رکن عبدالصمد نے کہا ہے کہ مذکورہ سیکورٹی اہلکار ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے دوران مارے گیے۔
ہلاک ہونے والوں میں چار اہلکاروں کا تعلق افغان انٹیلی جینس جبکہ چھے کا پولیس سے تھا۔
پچھلے ایک ہفتے کے دوران افغانستان کی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر کیا جانے والا چوتھا حملہ ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملوں میں اب تک اڑتیس سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
طالبان گروہ نے صوبہ فراہ میں پولیس اور سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/