اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی بابت انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ حکومت میانمار صوبہ راخین میں ایک بار پھر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کا کشی کا اردہ رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۶۳
تاریخ اشاعت: 14:09 - March 15, 2018

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی بابت انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق نسل کشی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر ایڈاما ڈینگ نے کا کہنا ہے کہ موصولہ اطلاعات سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ حکومت میانمار صوبہ راخین سے مسلمانوں کا مکمل صفایا کرنے کی فکر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات صحیح ثابت ہوئیں تو حکومت میانمار کے اقدامات جنگی جرم اور نسلی کشی کے مترداف ہوں گے۔

ایڈاما ڈینگ نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہگزین کیمپ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے پناہگزینوں کی زبانی سنا اور دیکھا ہے اس میں حکومت میانمار اور عالمی اداروں کا ہاتھ نظر آتا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تازه حملوں کا سلسلہ گزشتہ سال اگست کے آخر میں شروع ہوا ہے جس کے دوران چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان مارے جاچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں