اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بغداد میں دو خود کش حملوں میں 38 افراد ہلاک، 105زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مصروف ترین علاقے میں یکے بعد دیگرے دو خود کش حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 105کے قریب زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۸۰
تاریخ اشاعت: 11:17 - January 16, 2018

بغداد میں دو خود کش حملوں میں 38 افراد ہلاک، 105زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے طیاران اسکوائر پر دو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔

عراق میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کمانڈ کے ترجمان جنرل سعد مان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ خود کش حملوں میں 38 افراد ہلاک اور 105زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے حملوں کے بعد جوائنٹ آپریشن کمانڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

حیدر العبادی نے فورسز کو شدت پسندوں کے سلیپر سیلز ختم کرنے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ برس دسمبر میں داعش کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 سالہ جنگ کے بعد بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں