اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لبنان کے لئے سب سے بڑا خطرہ صیہونی حکومت ہے

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے صیہونی حکومت کو لبنان کے لئے سب سے بڑا خطرہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت بدستور لبنان کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۱۶
تاریخ اشاعت: 22:12 - March 18, 2018

لبنان کے لئے سب سے بڑا خطرہ صیہونی حکومت ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے جو فرینڈز آف لبنان نامی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے روم گئے ہوئے ہیں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مسلسل دھمکیوں اور خطرات کے پیش نظر لبنان کو عالمی برادری کی جانب سے اسلحہ جاتی حمایت کی ضرورت ہے -

لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد سترہ سو ایک کے مطابق اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے پیش نظر لبنان کے پاس تقریبا پندرہ ہزار فوجی ہونے چاہئیں جبکہ اس کے پاس اس وقت صرف سات ہزار فوجی ہیں

- انہوں نے اطالوی وزیرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ان د‏عوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہ لبنانی فوج کا اسلحہ حزب اللہ کو منتقل کردیا گیا ہے کہا کہ لبنان کی تاریخ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ لبنانی سیکورٹی فورس اور فوج کو دی جانے والی غیر ملکی امداد کا نتیجہ سامنے آیا ہے - ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈہ اسرائیل کرتارہتا ہے-

پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں