اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قیام امن کے لئے قبائلیوں کی حمایت

پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۱۸
تاریخ اشاعت: 22:32 - March 18, 2018

قیام امن کے لئے قبائلیوں کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ردالفساد، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور پاک افغان بارڈر پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نےامن واستحکام کے لئے جاری کوششوں میں دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کو قبائلیوں کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں  آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے بعد حالات اب کچھ بہتر ہورہے ہیں اور ان علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد اب اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ان علاقوں میں دہشتگردوں کا راج تھا۔

 پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں