16 October 2024

پرویزمشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۲۰
تاریخ اشاعت: 23:02 - March 18, 2018

پرویزمشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے البتہ انہوں نے اپنی سیکورٹی کے لئے حکومت کو درخواست بھی دے دی ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت داخلہ اور دفاع کو تیرہ مارچ کو مشرف کی طرف سے کوریئر کے ذریعے درخواست موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پرویز مشرف کی درخواست موصول ہونے پر وزارت داخلہ میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔

پرویز مشرف کی وطن واپسی کے فیصلے کی خبرایک ایسی وقت آئی ہے جب ان کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی اسلا م آباد کی خصوصی عدالت نے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پرویز مشرف سیکورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دیں بصورت دیکر حکومت پرویز مشرف کا پاسپورٹ معطل کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کے لئے اقدامات کرے۔

پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور پاکستانی عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر مشرف عدالت کا سامنا نہیں کرتے ہیں تو بیرون ملک ان کی جائیداد بھی ضبط کرلی جائے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں