اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آسٹریلوی وکلا کا سوچی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ

آسٹریلیا کے وکلا اور قانون دانوں نے میانمار حکومت کی مشیر اعلی اور وزیرخارجہ آنگ سانگ سوچی کے خلاف کیس تیار کیا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں روہنگیا مسلانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۲۱
تاریخ اشاعت: 23:20 - March 18, 2018

آسٹریلوی وکلا کا سوچی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر جس میں سوچی بھی شریک ہیں ملبورن شہر کے متعدد وکلا اور قانون دانوں نے ان  کے خلاف ایک کیس تیار کیا ہے۔ ان وکلا نے کہا ہے کہ سوچی نے میانمار میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

آسٹریلوی وکلا اور قانون دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے  بے شمار ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کا بہیمانہ طریقے سے قتل عام کیاگیا ہے۔

آسٹریلوی وکلا کا کہنا ہے کہ جرائم کو دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوجاتاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف یہ انسانیت سوز اقدامات فوج کے ہاتھوں منصوبہ بند اور منظم طریقے سے انجام دئے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں