مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے انتخابی کمیشن کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن چھیتر فی صد سے زائد ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں تہران ماسکو تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی جانب سے روس کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں تعلقات اور تعاون کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
صدر ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر پوتن کے نئے دور صدارت میں تہران ماسکو تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام آئے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں روس کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی، سلامتی اور سربلندی کی آزرو کی ہے۔